20 اپریل، 2009، 4:37 PM

حامد کرزائی

امریکہ اور طالبان کے مذاکرات پر افغان صدر کو تحفظات

امریکہ اور طالبان کے مذاکرات پر افغان صدر کو تحفظات

افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے امریکہ کی جانب سے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی اطلاعات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر نے امریکی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات اس وقت تک مفید ثابت نہیں ہونگے جب تک افغان حکومت متفق نہ ہو۔ افغان صدر نے کہا کہ اگر امریکہ کچھ طالبان کمانڈرز کے ساتھ مقامی طور پرجوڑ توڑ سطح کی ڈیل کرنا چاہتاہے تو ٹھیک ہے لیکن افغان انتظامیہ کے علم میں لائے بغیر امن عمل کسی بھی حد تک موثر نہیں ہوگا۔حامدکرزئی نے کہا کہ طالبان ارکان سے کوئی بھی ڈیل افغان حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت ہونی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ طالبان کوان کی جدوجہد کے خاتمے اور مقامی رضا کارفورس میں شامل کرنے کی ترغیب کے لیے امریکی ملٹری کمانڈرز کے ان سے براہ راست مذاکرات کی حکمت عملی نقصان دہ ہوگی۔

 

News ID 864083

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha